نظام رنگ اسلامی روحانی مجلّہ ۔
بہ سرپرستی: امین الملت امین المشائخ حضرت حافظ خواجہ محمد امین نظامی مدظلہٗ العالی۔
انیسویں جانشین محبوبِ الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاٗ ؒ دھلی شریف
سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کی خانقاہی تاریخ
سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کی خانقاہی تاریخ1063برس قبل کی ہے۔ جب چوتھی صدی ھجری کے اوائل میں پہلی خانقا ہِ چشتیہ نے ایک باضابطہ اور منظم طریقہ روحانی تربیت اس امّتِ مسلمہ کو دیتے ہوئے تزکیہ ٔ نفس اور تالیفِ قلب و روح کا ایک باقاعدہ ادارہ قائم کردیا ۔جو اپنی بارہویں صدی میں اس طرح داخل ہورہاہے کہ اس کے بانیٔ ثانی حضرت سلطان المشائخ خواجہ سیّد محمد نطام الدین اولیاءؒ کے وصال شریف کو 700 برس پورے ہوجانے میں بس ایک سال اور باقی ہے ۔جبکہ حضور محبوب ِ الٰہی ؒ کے 17ویں جانشین حضرت خواجہ سید اسلام الدین نظامی بخاری مدظلہٗ العالی (مرکزی سجادہ نشین و امام ۔درگاہِ خاص)نے 17صفر 1417ھ کو ایک تقریب ِ نیابت و جانشینی میں اپنے خلف ِ سجادہ حضرت حافظ خواجہ محمد امین نظامی کو امینِ ملّت،امین المشائخ اور امین ِ سجادہ کی ذمہ داریاں پاکستان تشریف لاکر دستار بندی کے ساتھ عطاء فرمائیںاور ایک ہجوم ِ عاشقاں کو اپنی شہادت و سرپرستی میں امین المشائخ کے ہاتھ پر بیعت کروایا۔
پروجیکٹس
شجرہ جاتِ امین ملت امین المشائخ
حضرت حافظ خواجہ محمد امین نظامی زید مجدۂ
حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمة اللّٰہ علیہ
سلطان المشائخ
٭احسان و تصوف کے بزرگ اور جیّد سلسلۂ عالیہ نظامیہ ؒ کے بانی۔٭سلسلۂ عالیہ چشتیہ کے 20ویں سجادہ نشین۔٭700 فقہیان اسلام میں بالاتفاق ومسلم الثبوت شیخ الاسلام۔ ٭ جملہ معاصر اولیائے کرام میں تسلیم شدہ مجدّدِ وقت اور بزرگ ترین منصب ولایت۔٭ ہم عصر مبلغین اسلام میں کثیرالتبلیغ۔٭اسلامی قوانین کو بین المکاتب بنیادوں پر بیک وقت نافذکرنے والے علمبردار۔٭ہم عصر شیوخ الحدیث میں محدث ِاکبر۔٭ہم عصر مفسرین،محققین اور علمائے تاریخ وسِیر میں ثقہ ترین شخصیت۔٭ادیبات عربی وفارسی کے متبحر عالم،ادیب شہیر اورعارف باللہ شاعرِ محترم۔٭دادا کا اسم گرامی:خواجہ علی بخاری ؒ۔
٭نانا کا اسم گرامی:خواجہ عرب بخاری ؒ۔٭والد گرامی :شیخ الاسلام خواجہ محمد احمدبخاری ؒ۔٭والدہ گرامی:بی بی زلیخا ؒ۔
٭ولادت باسعادت،24صفر 626 ھجری (آخری چہار شنبہ) مطابق 4 اکتوبر 1238ء۔٭شہر ولادت،قُبّة الاسلام بدایوں۔٭شہر ِ رحلت مدینة المشائخ دِلّی ۔٭وصال ،چہار شنبہ صبح 7 بجے بوقت ِ اشراق (بعمر 94 برس)18 ربیع الثانی 725 ھجری مطابق 2 اپریل1325 ء(لحد انداز،حضرت چراغ دہلی ؒ،حضرت رکن الدین ملتانی ؒ)۔
حضرۃ الحاج خواجہ قاضی شاہ محمد سعیدالدین احمد فاروقی القادری چشتی فخری نظامی ونقشبندی قدس سرّہٗ العزیز
*ولادتِ باسعادت: آپ ؒ کی ولات باسعادت بتاریخ یکم شعبان المعظم ۱۲۹۲ ھ مطابق ۲ ستمبر۱۸۷۵ ء بروز جمعرات آپ کے آبائی وطن قصبہ گھاٹمپور ضلع کانپور،یوپی میں ہوئی۔ *شجرۂ نَسب حضرت قاضی سعید الدین ؒ بن قاضی امین الدینؒ بن قاضی نادر علیؒ بن قاضی عبدالقادرؒ بن قاضی مصطفی کبیرؒ بن قاضی عبدالواحدؒ بن قاضی شیخ حاتم بزرگؒ بن قاضی شیخ محمد ؒ بن قاضی شیخ چاندؒ بن قاضی شیخ مصطفی عرف موسیٰ حافظ ؒ بن قاضی محمد یعقوب ؒ بن قاضی شیخ محمد ؒ بن قاضی شیخ بندگی معروفؒ بن قاضی شیخ عبد العزیزؒ بن قاضی شیخ تاج الدین ؒ بن سید الدین مولٰنا خواجگیؒ بن قاضی سراج الدینؒ بن امیر ابوالفتح ؒ بن امیر شیخ عمر ؒ بن شیخ ابو بکرؒ بن امیر شیخ عماد الدین ؒ بن شیخ زنجانی ؒ بن شیخ محمد ؒ بن عبدالمجیدؒ بن شیخ عبدالقادرؒ بن شیخ عبد الکریم بن شیخ عبدالجلیل عمر ثانی ؒ بن شیخ عبد العزیز زاہدؒ بن حضرت عبداللہؓ بن امیر المؤمنین سَیّد نا عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ ۔
پیر طریقت شفیق الملت حضرت خواجہ شفیق احمد فاروقی نظامی المدنیؒ
موجودہ کام
-
عرس محبوبِ الٰہیؒبمقام: خانقاہ نظامیہ گلزارِ سعیدیہ
-
عرس محبوبِ الٰہیؒبمقام: خانقاہ نظامیہ گلزارِ سعیدیہ
-
عرس محبوبِ الٰہیؒبمقام: خانقاہ نظامیہ گلزارِ سعیدیہ
-
عرس محبوبِ الٰہیؒتقریب اسناد ۔ نظامی اسکول آف قرآن
-
مجلہ نظام رنگمجلہ نظام رنگ ۔کراچی
-
مجلہ انوار الصوفیا ۔کراچیمجلہ انوار الصوفیا ۔کراچی
-
مجلہ انوار الصوفیا ۔کراچیمجلہ انوار الصوفیا ۔کراچی
-
نظامی اکیڈمی انٹرنیشنلنظامی اکیڈمی انٹرنیشنل۔ یومِ تاسیس نمبر
-
مجلہ نظام رنگمجلہ نظام رنگ ۔کراچی
-
مجلہ نظام رنگمجلہ نظام رنگ ۔کراچی
-
مجلہ عشاقِ رسولنظامی اکیڈمی انٹرنیشنل
-
محمد لورز جنرلنظامی اکیڈمی انٹرنیشنل
-
بارگاہِ قلندرؒنظامی اکیڈمی انٹرنیشنل
-->
-
عرسِ محبوبِ الٰہیؒتقریب اسناد ۔ نظامی اسکول آف قرآن
-
عرسِ محبوبینؒبموقع عرسِ محبوبِ الٰہیؒ
-
امین ملت اور دیگر پیرانِ عظامبموقع عرسِ محبوبِ الٰہیؒ
-
عرسِ محبوبِ الٰہیؒتقریب اسناد ۔ نظامی اسکول آف قرآن
-
عرس محبوبینؒعرس محبوبِ الٰہیؒ
-
عرسِ محبوبِ الٰہیؒ تقریب قُل شریفمحفل قُل شریف





